چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 راولپنڈی: چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف آئٹم کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل ریلیف آئٹمزمیں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس ، سرجیکل ماسک ، حفاظتی لباس ، این 95 ماسک اور وینٹیلیٹر شامل ہیں جب کہ میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں چینی طبی ٹیم کل پاکستان پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا: چینی ڈاکٹرز کی ٹیم مدد کیلیے پاکستان پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق چین کی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض، آئی سی یو، پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین کی یہ ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دو ماہ تک  کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرے گی۔

The post چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S4lv4M

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...