کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر

کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے کوئٹہ میں واقع دفتر کے 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پہلا کیس کوئٹہ کے ریجنل انکم ٹیکس آفس(آرٹی او) میں 18 اپریل کو سامنے آیا جس کے بعد طبی ٹیم نے عمارت کا دورہ کرکے ٹیسٹ کے لیے 164 ملازمین کے نمونے حاصل کیے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے پر 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 85 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔تمام متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جن 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان کا تعلق گریڈ 1 سے 15 تک سے ہے۔

آر ٹی او کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ بار بار درخواست کے باوجود ملازمین کو صورت حال کی سنجیدگی کا ادراک نہیں کیا جس کے باعث حالات سنگینی اختیار کرگئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی واضح ہدایات کے باوجود احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غفلت برتی گئی جس کے باعث ریجنل آفس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

The post کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Slb6BM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...