رمضان میں غریبوں کی کفالت سب سے بڑی عبادت، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس میں غریب، نادار اور سفید پوش افراد کی کفالت سب سے بڑی عبادت ہے۔

شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس میں غریب، نادار اور سفید پوش افراد کی کفالت سب سے بڑی عبادت ہے، اس لیے ماہ صیام میں اللہ کی رحمتوں کو سمیٹتے ہوئے احتیاطی طبی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور گھروں میں رہ کر عبادت کریں، خصوصی دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا اور درپیش مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مصیبت زدہ مسلمانوں کی آزادی اور مشکلات سے نجات کی خصوصی دعائیں کی جائیں اور اس کے ساتھ نواز شریف کی صحت کاملہ کے لیے بھی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان ملک بھر میں امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔

 

The post رمضان میں غریبوں کی کفالت سب سے بڑی عبادت، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bDVi4B

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...