بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شہید، ایک بچی زخمی

 راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین بی بی شہید جب کہ 8 سالہ معصوم بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک  فوج میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ مودی سرکار ہندو توا دہشتگردی کے نظریے پر عمل پیرا ہے، بھارتی فوج نے  2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے۔

 

The post بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شہید، ایک بچی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ScWp3u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...