کورونا: چینی ڈاکٹرز کی ٹیم مدد کیلیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: چین نے ایک بار پھر پاکستان کے مثالی دوست ہونے کا بھرپور ثبوت دیتے ہوئے اپنی میڈیکل ٹیم بھیج دی، میڈیکل ٹیم دو مہینے قیام کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ڈاکٹرز کی ٹیم میڈیکل سامان اور آلات لے کر پاکستان پہنچ گئی، میجر جنرل ہو آنگ چنگ عھان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم 2 خصوصی طیاروں میں پاکستان پہنچی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چینی ٹیم کو خوش آمدید کہا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قومی کوآرڈی نیٹر لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان بھی چینی ٹیم کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کورونا وباء کے علاج کا خصوصی تجربہ رکھتے ہیں۔

 

The post کورونا: چینی ڈاکٹرز کی ٹیم مدد کیلیے پاکستان پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aG6exb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...