وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شبلی فرائض اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں۔

The post وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KHy6GU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...