کراچی میں کورونا کے مشتبہ مریض کی جناح اسپتال میں خودکشی

 کراچی: سرکاری جناح اسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 31 سالہ شخص نے خود کشی کرلی۔

لانڈھی کے رہائشی شخص کو کورونا کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ اس نے اسپتال کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی جس کے تنیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں ایمرجنسی لے جایاگیا جہاں پر وہ دوران علاج انتقال کرگیا۔

مریض بالائی منزل پر کورونا وارڈ میں داخل تھا اور اس نے آئسولیشن کی کھڑکی توڑ کر نیچے چھلانگ لگادی۔ اسپتال حکام کے مطابق فواد علی نشے کا عادی تھا اور کئی روز قبل جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فواد علاج کے سلسلے میں عدم توجہی کا شکار تھا اور اس کا وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ تاہم  جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فواد علی نے عدم توجہی نہیں بلکہ نشہ نہ ملنے سے تنگ آکر خودکشی کی۔

The post کراچی میں کورونا کے مشتبہ مریض کی جناح اسپتال میں خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xbDy1w

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...