کوئٹہ: کوئٹہ میں بھی تاجروں نے کل سے مرحلہ وار دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔
صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے کیوں کہ لاک ڈاؤن کے باعث تاجربرادری نفسیاتی مریض بن گئی ہے۔
صدر مرکزی انجمن تاجران کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے نشست ہوئی تھی جس میں حکومت نے یقین دلایا تھا کہ 3 مہینے کا بجلی اور گیس کا بل معاف کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جب کہ اس اس سلسلے میں 19 اپریل کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ایک اور نشست ہوگی۔
رحیم کاکڑ نے کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں درزی، ڈرائی فروٹ کی دکانیں کھولی جائیں گی۔
The post کوئٹہ میں تاجروں کا مرحلہ وار دکانیں کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wDsTwi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box