کوٹری: جھانگارا پولیس کا بارات کے پنڈال پر چھاپہ مارا جہاں شادی کی تقریب میں پولیس کو دیکھ کر مہمان بھاگ کھڑے ہوئے جب کہ دولہا کو والد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
جھانگارا تھانے کے ایس ایچ او شاہ محمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انکی حدود میں دھوم دھام سے شادی رچائی جا رہی ہے جس پر پولیس گوٹھ خمیسو خان رند میں شادی کے پنڈال میں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر باراتی بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس نے نکاح سے قبل ہی دولہا ہارون رند اور اس کے والد خمیسو خان رند کوحراست میں لیا جنہیں چندگھنٹوں بعد شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔۔ ان کے خلاف اے ایس آئی ہوت خان اوٹھو کی مدعیت میں لاک ڈاون اور 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں 13نامعلوم افراد کا بھی ذکر ہے۔
The post لاک ڈاؤن کے دوران شادی، دولہا والد سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zzRJ1l
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box