سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے، موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے، عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اورعلماکی طرف ہیں، حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل پر تحفظات ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مساجد کو کورونا کے پھیلاوَ کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے، صدرمملکت نے علما کو لکھے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، علما نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مساجد کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے، امید ہے تمام مساجد کی انتظامیہ اپنا کردار مزید موثر بنائے گی، 20 نکاتی معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے، اگر کہیں کمی بیشی ہے تو درست کیا جائے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف ہمارے سپاہی ہیں، ہمیں ان کی خدمات پر فخر ہے، ڈاکٹرز بے چینی اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں، ہمیں ڈاکٹروں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے،اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے ہمیں قوم کو خوف سے بچانا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعےمخصوص علاقے کو سیل کیاجائے گا۔
The post حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y6G6Jx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box