لاک ڈاؤن میں سختی چاہتے تھے تاہم وفاق کے فیصلوں پر عمل کریں گے، حکومت سندھ

 کراچی: حکومتِ سندھ  کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم لاک ڈاون  میں توسیع کے ساتھ اس میں مزید سختی چاہتے تھے تاہم اب جو فیصلہ وفاقی حکومت نے کیاہے اس پر عمل کروائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کی تجویز پر لاک ڈاون کی  پابندیاں مزید  سخت کی جانی چاہیے تھیں۔ سندھ حکومت  کل سے وفاق کےفیصلوں پر عمل کروائے گی ۔جن صنعتوں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اس پر بھی عمل درآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کے بنائے گئے  قواعد و ضوابط کی پابندی لازم ہوگی۔ فیکٹریوں کی سرگرمی کےآغاز سےقبل این او سی لینا ہوگی۔ ہم نے ایس او پی تیار کرلیے ہیں جن کا نفاذ یقینی بنایا  جائے گا۔

شہباز گِل پر کڑی تنقید 

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل وزیراعلیٰ سندھ کے فوبیا سے باہر نکلیں۔ پی ٹی آئی میں نالائق اعظم بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے حملے سے لیکر آج دن تک شہباز گل نے دھیلے کا کام نہیں کیا۔ کورونا وائرس اور ڈوبتی معیشت سے نمٹنے کے بجائے ان کا وقت سندھ حکومت پر تنقید کرتے گزرتا ہے، بہتر ہے جو توانائی بچی ہے اسے عوام کی خدمت میں صرف کریں۔

The post لاک ڈاؤن میں سختی چاہتے تھے تاہم وفاق کے فیصلوں پر عمل کریں گے، حکومت سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yaO35w

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...