محکمہ موسمیات نے ایکبار پھر بارشوں کی پیش گوئی کردی

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں، جمعہ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان  جب کہ ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

The post محکمہ موسمیات نے ایکبار پھر بارشوں کی پیش گوئی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aDaii2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...