کراچی: محکمہ خوراک سندھ کی کراچی کے لیے اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث کراچی میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کا بحران اٹھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
فلور ملز مالکان نے بتایا کہ سندھ کی فلورملوں کو گندم کی قلت کا سامناہے جس کی وجہ سے پیرکوفی 100کلوگرام گندم کی قیمت 3500 روپے سے بڑھ کر 3800روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چیئرمین خالد مسعود نے ایکسپریس کو بتایاکہ سیکریٹری خوراک سندھ کے ساتھ اس ضمن میں اجلاس کے دو دور ہوچکے ہیں جس میں انھوں نے محکمہ خوراک کے متعلقہ حکام کو کراچی کے لیے گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کے واضح احکامات جاری کیے لیکن ان احکامات کے باوجود محکمہ خوراک کا نچلا عملہ گندم کی ترسیل میں بدستور رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔
خالد مسعود نے بتایاکہ گندم کی ترسیل میں رکاوٹ سے آئندہ2دن میں 20 فلورملیں بند ہوجائیں گی اور آئندہ72گھنٹوں میں گندم کی ترسیل معقول انتظام نہ کیاگیا توکراچی کی آپریشنل 73 فلورملیں اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے پرمجبور ہونگی جس کی تمام ذمہ داری محکمہ خوراک سندھ پر عائد ہوگی۔
The post ترسیل میں رکاوٹیں، کراچی میں گندم اور آٹے کی قلت، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y4QoiC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box