کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی جب کہ ہر قسم کے اجتماع محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اجتماعات پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کےدوران تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، محافل شبینہ، جلوس ومجالس فرض عبادت نہیں، لاک ڈاون پابندیوں کے دوران مجالس جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یوم علی کےموقع پر بھی جلوس ومجالس کا انعقاد نہیں کیاجائےگا۔
The post سندھ میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eYRWez
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box