اسلام آباد: کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کے باعث 22 ہزارسے زائد سمندر پار پاکستانی بے روزگار ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 17 ہزارمزدور پیشہ پاکستانی ملازمتوں سے فارغ ہوگئے جب کہ قطر سے 691 اور اومان سے 600 پاکستانی ملازمتوں سے فارغ ہوئے۔اس کے علاوہ سعودی کمپنیوں نے 1 ہزار 245 پاکستانیوں کو ملازمت سے برخاست کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی بینک نے بین الاقوامی سطح پر ترسیلات زر میں 20فصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح 22فی صد تک ہونے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاون ، صنعتی پیداوار اور منڈیاں بند ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقع کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک پاکستانیوں کو برطرف نہیں کریں گی
عالمی بینک پہلے ہی اپنی رپورٹ میں خبردار کرچکا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے ترسیلات میں واضح کمی واقع ہوگی۔ جبکہ لاک ڈاون کی وجہ سے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں ترسیلات زر 22 فیصد کمی سے 109ارب ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
The post کورونا وائرس کے باعث سمندر پار 22 ہزارسے زائد پاکستانی بے روزگار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aMyJJD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box