لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

 پشاور: حکومت کے احکامات کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 60 سال سے زائد العمر افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے، ان کے ریلیف کیلئے حکومت نے اب تک کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے 6 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے بزرگ افراد کو سینئر سٹیزن کارڈ کا جراء تاحال نہیں ہوسکا اور نہ ہی دیگر اعلان کردہ مراعات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سابق حکومت نے سینئر سٹیزن کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مستحق بزرگ شہریوں کی مالی امداد، اسپتالوں میں ان کیلئے خصوصی الگ کاﺅنٹرز، میڈیکل اور ادویات کے اخراجات میں کمی، الگ وارڈز اور بزرگ شہریوں کی تنظیم کی رکنیت سمیت دیگر حقوق سے مستفید ہونا تھا لیکن اس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اب فوری طور پر لاک ڈاﺅن سے متاثرہ تمام بزرگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔

The post لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KEFwuE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...