عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی بار اعلیٰ سطح پر اٹھایا، وزارت خارجہ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق وزارت خارجہ کے جواب جمع کرانے پر درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت وزارت خارجہ کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اچھے برتائو سے متعلق معاملہ اٹھایا ہے، ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں برے سلوک پر امریکی حکام نے تحقیقات بھی کیں، تحقیقات پر جیل کے ایک لوکل اسٹاف کو ہٹایا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی مرتبہ اعلی سطح پر اٹھایا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی دستخط شدہ رحم کی اپیل امریکی صدر کو مارچ 2020 کو بھیجی جا چکی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو صورتحال سے باقاعدہ آگاہ کر رہے ہیں۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل کو 5 مئی تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

 

The post عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی بار اعلیٰ سطح پر اٹھایا، وزارت خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bAwLNO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...