اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی 30 اپریل تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سیکرٹری کابینہ 5 مئی کو ان تقرریوں پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ تصور ہوتا ہے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات بھجوائی جائیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کی جانب سے کی گئی تقرریوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔
The post حکومت کا کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aPzt0Y
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box