لاک ڈاؤن؛ غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی امداد کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن کو 37 روز ہوگئے، شہراورمضافات میں موجود بڑے بازاروں میں آج رش کم رہا جب کہ کریانے، میڈیکل اسٹور، پھل اورسبزی اور گوشت کی دکانوں پر لوگ حسب ضرورت خریداری کرتے رہے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران ماسک نہ پہننے والے چھہتر افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 81 دکانیں سیل کردیں۔

The post لاک ڈاؤن؛ غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35dBsLe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...