شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں خیسورہ اور دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد تھے۔ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد سے ہے۔ سپاہی سکم داد کی عمر 33 برس جب کہ لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس تھی۔

The post شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SaS1lL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...