لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں مسلمان طلبا وطالبات کیلیے قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھنے کو لازم قرار دیدیا۔
چوہدری محمد سرور نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں مسلمان طلبا وطالبات کیلیے قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھنے کو لازم قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سر براہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو22مئی تک تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز کیساتھ ملکر طر یقہ کار کیلئے سفارشات فائنل کرے گی، اس کے بعد آئین میں ترامیم سمیت تمام اقدامات کو حکومت یقینی بنائے گی۔
یونیوررسٹیز کے مسلمان طلباء وطالبات کیلئے قرآن پاک تر جمے کیساتھ پڑھنے کالیکچرسننا لازم ہوگا۔ گور نر ہاس لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابط حیات ہے۔
The post پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھانے کااعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VTPgpS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box