کراچی: پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کا ایک اورفلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) صفدرعلی کورونا کی زد میں آگیا۔ صفدرعلی کا تعلق قومی ایئرلائن کے لاہوربیس سے ہے۔ صفدروطن واپس لانے والی پروازپرڈیوٹی پرمامورتھا جودودن قبل لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا۔
صفدرعلی پی آئی اے کے ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرفضائی میزبان کواسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے عملے میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
The post پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VQiMOk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box