پشاور / اسلام آباد: قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزامحمد آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد سینیٹر مرزامحمد آفریدی اپنے گھر میں آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا، انھوں نے اس دوران ملاقات کرنے والی شخصیات کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کراسکیں۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ کورونا وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔
The post سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f0RTPl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box