حکومت کا چھوٹے کاروباروں کا تین ماہ کا بجلی بل دینے کا اعلان

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت چھوٹے دکان داروں اور کاروباروں کا بجلی کا بلز دینے کا اعلان کردیا۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔ بعدازاں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس پیکیج سے 35 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا، چھوٹے کاروبار لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جب بھی اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے تو ان کا تین ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی، اس پالیسی سے 5 کلو واٹ کمرشل کنشکن والے کاروبار اور 70 کلو واٹ والے صنعتی کنکشن مستفید ہوں گے۔

گزشتہ روز حماد اظہر نے ٹویٹ کیا تھا کہ وزارت چھوٹے کاروبار کیلئے فری فناننس گارنٹی پیکیج پرکام کررہی ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلیے آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرِ غور ہے، اگلے مرحلے میں ایسے شعبوں کو امداد دی جائے گی جو کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے کاروبار اورصنعتوں کیلیے امدادی پیکیج

ایکسپریس ٹربیون رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے بتایا ای سی سی اورکابینہ کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں لاکھوں چھوٹے کاروباروں اورصنعتوں کوفائدہ ہو گا۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ وزارت امدادی پیکیج کے دوسرے مرحلے کیلئے فری فنانسنگ پربھی کام کررہی ہے، جس میں کووڈ19سے زیادہ متاثرہونے والے شعبوں کیلئے امدادی اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے ای سی سی نے بے روزگارہونے والے مزدوروں اوردیہاڑی داروں کیلئے 75ارب روپے کی امداد اس ہفتے منظورکی جووزیراعظم کے 200 ارب روپے کی پیکیج میں سے 12ہزارروپے فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔قبل ازیں کابینہ کمیٹی نے معاشی بحالی کے لیے سواکھرب روپے کا امدادی پیکج منظورکیا تھا۔

The post حکومت کا چھوٹے کاروباروں کا تین ماہ کا بجلی بل دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIb4u7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...