کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن اور رمضان میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کےخلاف خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 2008 سیکشن 7 اے کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے اس ضمن میں کہا ہے کہ صوبے میں تمام ذمہ دار افسران کومنافع خوروں اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔
وزیرزراعت نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اورمختیارکارز بطور پرائز میجس ٹریٹس اپنے فرائض انجام دیں گے، تمام پرائزمیجسٹریٹس کو ناجا ئز قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارنے کے اختیار ہونگے، صوبے بھر میں سپلائی پرائسزکے افسران تمام پرائز میجسٹریٹ کےساتھ کارروائی کریں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں پرائز بیورو کے 119 انسپیکٹرز کی ڈیوٹی لگائی ہے، کراچی میں 28 سپلائی بیورو کے افسران پرائس میجسٹریٹس کے ساتھ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں گے، صوبے بھر میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ روم قائم کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے پہلے دن ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی ہیں، اگر کسی دکاندار,فروٹ یا سبزی والے کے پاس پرائز لسٹ نہیں ہوگی تو اسکے خلاف کاررو ائی ہوگی۔
The post سندھ حکومت کا رمضان میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ePPkQ9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box