اسلام آباد: ملک میں اب تک جہاں 15 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں وہیں 444 ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر کے 444 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے،کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز میں 216 ڈاکٹر، 67 نرسز جبکہ دیگر طبی و غیر طبی عملے کے 161 افراد شامل ہیں۔ کورونا کا شکار 138 ہیلتھ ورکرز کیریٹیکل کیئر میں خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ 306 ہیلتھ ورکرز دیگر جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔
ملک بھر میں 204 ہیلتھ ورکرز آئیسولیشن وارڈز جب کہ 138 ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں داخل ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے متاثرہ 94 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 8 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 3، گلگت میں 2 جب کہ اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں ایک ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق ہوا۔
The post ملک میں444 ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی کورونا کی تصدیق، 8 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d2kgeo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box