اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا ہے کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اور سیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اورسیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ہے۔ یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہا ہے، دنیا بھرمیں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جارہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔ بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔
وفاقی وزیرسینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، مسلمانوں کے گرد گھیرا ہرروزمزید تنگ ہورہا ہے۔ ایک طرف جموں وکشمیرمیں انہیں کرفیوکے جبرکا سامنا ہے تودوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے جب کہ کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔
The post مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zJFYW8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box