رمضان کے پہلے دن عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

 اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے دن عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے روز شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، عوام رش والی جگہوں پر جانےسے گریز کریں کیوں کہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ چینی اورجاپانی کمپنی نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلیےرابطہ کیا ہے۔

The post رمضان کے پہلے دن عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aCDnKf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...