عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی انا چھوڑ دیں تو آج بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، خدارا چاروں صوبوں کو اکٹھا بٹھائیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ (ن) لیگ نے 97 ارب روپے میں 3 میٹرو بنائیں جب کہ ان کی ایک 100 ارب کی ہوگئی ہے، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی پر نیب کہاں ہے۔

نیب پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، اگر نیب میرے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ یا آدھے دھیلے کی کرپشن بھی ثابت کر دے تو میں قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جاﺅں گا۔

 

The post عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bOnfHd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...