لاہور: سعودی عرب اور دبئی سے آنیوالی تین پروازوں میں کورونا وائرس کے 105 کیسز سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 کرونا کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ 19 خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15525 ہوگئی،343 جاں بحق
ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت نکلے۔ کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔
The post سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی پروازوں میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f18Qcx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box