لاک ڈاؤن ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، سندھ حکومت

کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جانوں سے بڑھ کر کچھ اور عزیز نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کی جانب سے لاک ڈاون کے خاتمے کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، فی الحال کاروباری طبقے کو آن لائن معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، تاہم کوئی بھی ایسا منصوبہ یا پلان زیر غور نہیں جس میں صوبے سے لاک ڈاؤن مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ سارے ملک کے عوام بھگت رہے ہیں، اگر وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ ہنگامی طور پر حفاظتی اقدامات نہ اٹھاتے تو آج صورت حال کچھ اور ہوتی، حکومت سندھ کے تیار کردہ ایس و پیز پر عمل در آمد کرنا ضروری ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ معاشی پہیہ بھی چلتا رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حکومت سندھ کے اقدامات کی کردار کشی کے بجائے اگر ہمارے ہاتھ مضبوط کیے جاتے تو یہ عمل نہ صرف اجتماعی طور پر مفید ثابت ہوتا بلکہ انفرادی سطح تک بھی اس عمل کے اثرات لازمی طور سے مرتب ہوتے۔

The post لاک ڈاؤن ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، سندھ حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aSLq5T

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...