کسی کو اندازہ نہیں کہ کورونا کی صورتحال کب بہتر ہوگی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہے تاہم کسی کو اندازہ نہیں کہ صورتحال کب بہتر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہے تاہم کسی کو اندازہ نہیں کہ کورونا کی صورتحال کب بہتر ہوگی، امریکا میں 40 ہزار افراد وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں 20، 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاؤن نہیں چل سکتا تاہم اس حوالے سے تمام صوبوں سے بات چیت کے بعد معاملات کو آگے بڑھارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہاجارہا ہے کہ باقی دنیا میں مساجد بند ہیں پاکستان میں کیوں نہیں، علما کے ساتھ صدرعارف علوی نے ملاقات کی اور 20 نکات پر اتفاق کیا ہے، بہتر ہے کہ عوام گھر میں بیٹھ کر عبادات کریں لیکن اگر مسجد جانا ہے تو 20 نکات پر عمل کیا جائے، اگر اس پر عمل نہ کیا گیا اور وائرس پھیلا تو ایکشن لیا جائے گا اور مساجد کو بند کرنا پڑے گا۔

 

The post کسی کو اندازہ نہیں کہ کورونا کی صورتحال کب بہتر ہوگی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bqGPJn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...