اسلام آباد: وزراءکی مخالفت کے باوجود وفاقی کابینہ نے ملیریا کی دوا کلوروکوئن برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت قومی صحت کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ دوا خام مال کی صورت میں ضرورت سے زیادہ موجود ہے۔پاکستان کے پاس اس وقت 3 کروڑ 90لاکھ کلورو کوئین کی گولیاں موجود ہیں۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان 80 لاکھ کلوروکوئین گولیاں دوست ممالک کو بھیجے گا۔ یہ گولیاں امریکا، سعودی عرب، ترکی اور برطانیہ کو بھیجی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اٹلی اور ازبکستان کو بھی کلوروکوئین برآمد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسدعمر ،شیخ رشید اور شیریں مزاری نے ملیریا کی دوا برآمد کرنے کی کر مخالفت کی تاہم اس کے باوجود کابینہ نے دوست ممالک کو دوا فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت
واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر کے مختلف ماہرین کی رائے میں یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں بھی محققین نے اس دوا کے استعمال کا جائزہ لینے کے تحقیق کا عمل شروع کردیا ہے۔
The post وفاقی کابینہ نے ملیریا کی دوا کلوروکوئن برآمد کرنے کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vr45kY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box