پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ

 پشاور: الوداعی تقریب میں پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر، حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور حکومتی احکامات ہوا میں اڑانے والے  ڈپٹی کمنشر کے خلاف ایکشن لے لیا، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کا باجوڑ سے تبادلہ کیا گیا تاہم الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری بلڈنگ میں مہمانوں کی تعداد جمع ہوئی جہاں نہ سماجی رابطے کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے۔

سوشل میڈیا پر ڈسی باجوڑ کی الواداعی تقریب کی تصاویر وائرل ہونے پر  وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف سیکریٹری نے ان کا محکمہ صحت میں ہونے والا تبادلہ منسوخ کر دیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے جب کہ موجودہ حالات میں غلطی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

The post پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yzkqux

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...