بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ ملازمہ کو قتل کردیا

پنجاب کے شہر بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

نواحی گاؤں 517 ای بی میں مقتولہ صابرہ کے والد جہانگیر نے ملزم فدا حسین سے تین سال پہلے مبلغ ساٹھ ہزار روپے سود پر لیے مگر واپسی نہ کر سکا، فدا حسین نے قرض بمعہ سود واپسی کے لیے تنگ کیا تو غریب محنت کش نے اپنی لخت جگر 12سالہ صابرہ کو بطور گھریلو ملازمہ ان کے حوالہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فدا حسین کے گھر والے اکثر ملازمہ پر تشدد کرتے تھے، فدا حسین کے گھر والوں نے گزشتہ شب صابرہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں گھر کے صحن میں پھینک دیا، مقتولہ تشدد برداشت نہ کرتے ہوئے جان بحق ہو گئی۔

واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

The post بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ ملازمہ کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yAnlDe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...