سیزفائرکی خلاف ورزی اوردراندازی کا بھارتی الزام مضحکہ خیزہے، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کا سیزفائرکی خلاف ورزیوں اوردراندازی کاالزام مضحکہ خیزہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں بھارتی فوج کی 15 کور کے سربراہ کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کو حقائق کےمنافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ ۔بھارت5 اگست کےغیرآئینی فیصلےاورصورت حال سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاقوام متحدہ کےمبصرگروپ کو کسی جگہ بھی جانےکی آزادی دےرکھی ہے۔شفاف امورکارکےلیےعالمی مبصرکہیں بھی جاکر جائزہ لےسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرمقبوضہ کشمیر میں افردا داخل کرنےکاالزام بےبنیادہے۔ بھارتی قیادت کوروناوباسےنمٹنےکی کوشش کرے۔ بھارتی قیادت پہلےہی کوروناوباسےمتعلق غلط فیصلےکرچکی ہے۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بھی حالات بہترکرنےپرتوجہ دے۔

The post سیزفائرکی خلاف ورزی اوردراندازی کا بھارتی الزام مضحکہ خیزہے، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b9N2cj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...