کورونا وائرس سندھ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا

کراچی: کورونا وائرس سندھ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ کی خاتون ڈاکٹر تبسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

صدر سندھ بار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر تبسم نے منگل کو ٹیسٹ کرایا تو کورونا وائرس مثبت آیا، دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار کیا ہے، ہائی کورٹ بار کے صدر ضیا الحق مخدوم نے وکلا کو احتیاط کی ہدایت کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ کا کلینک بند کردیا گیا، کلینک کے باقی تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ قرنطینہ میں چلا گیا، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ضیا الحق مخدوم نے تصدیق کردی۔

انھوں نے کہا ہے کہ نہ صرف وکلا بلکہ اسٹاف اور سائلین بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں، امید ہے سندھ ہائی کورٹ بھی وکلا اور اسٹاف کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔

The post کورونا وائرس سندھ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ypnQAk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...