اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی کورونا سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بےحد رنجیدہ ہوں۔ بہت سے پاکستانی تو وبا کیخلاف عالمی جنگ کے دوران اگلے مورچوں پر لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے، میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں رب کریم سے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں، آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں، ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتےکہ ارضِ پاک سےکہیں دورآپ ہمارےفخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔
The post وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کی کورونا سے اموات پر اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3etRi8J
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box