لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے دولہا کو شادی مہنگی پڑ گئی

کراچی: ملیر سٹی پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیا اقبال کا کہنا تھا کہ تھا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملیر جناح اسکوائر کے قریب بنگلوز کی گلی میں خاموشی سے شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی اور اس حوالے سے شامیانے، قناعتیں اور کرسیاں لگائی گئی ہیں جس پر انھوں نے فوری طور پر پولیس کی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر دولہا وقار سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ لگائے جانے والے شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

The post لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے دولہا کو شادی مہنگی پڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Keix9e

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...