ملکی تاریخ میں پہلی بارسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

 کراچی:  ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی  قیمت31 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1721 ڈالر ہوگئی جس کے حساب سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے86076روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10روپے کے اضافے کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت  970 روپے ہوگئی ۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند ہیں ۔

The post ملکی تاریخ میں پہلی بارسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a86rcj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...