آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں پریشان کن ہیں، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس سے متاثر اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کرنے والی بے جے پی حکومت کی پالیسیاں پریشان کن ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے پاکستانی قیادت کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ اور بلاجواز ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیان اقلیتوں کے حقوق سے دائمی انکار کا عکاس ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ  تشویش کا باعث ہے، خاص طور پر بھارت میں مسلمانوں کے حقوق سے مسلسل انکار کیا جارہا ہے، اس حوالے سے نہ صرف بھارتی اقلیتوں بلکہ ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کو تشویش ہے، دنیا بھر سے باضمیر لوگ اس پر آوازیں بلند کر رہے ہیں۔

پاکستان نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سامنے آنے کے باوجود آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلمان مخالف امتیازی پالیسیاں پریشان کن ہیں، مسلمانوں کے خلاف بلوائیوں کے حملوں کے خدشات کو ہوا دی جارہی ہے،  اس حوالے سے بھارتی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس موجود ہیں، بھارت کو مشورہ ہے کہ اپنی اقلیتوں، سول سوسائٹی، ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کی بات پرکان دھرے، اور  اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

The post آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں پریشان کن ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VlfRwW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...