لاک ڈاؤن کے باعث 145 پاکستانی بھارت میں پھنس گئے

لاہور: کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب 145  پاکستانی بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے وطن واپسی کے لیے حکومت سے اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث 145 پاکستانی بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں، تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے، ان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 9 پاکستانی ممبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں اور ان کے پاس اب ہوٹل کا بل اداکرنے کے لیے پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

ممبئی کے ہوٹل میں مقیم ایک خاتون کا کہنا ہے کہ  وہ لوگ 9 مارچ کو واہگہ بارڈرکے راستے ممبئی آئے تھے اور19 مارچ کو وطن واپسی تھی تاہم اس دوران کورونا کا ایشو سامنے آگیا اور لاک ڈاؤن کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ ہوٹل میں پھنس گئے، ان کے پاس جو رقم تھی وہ بھی ختم ہوچکی ہے اور ادویات بھی موجود نہیں ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون شمیمہ شبیر نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کے ویزوں میں توسیع کردی ہے لیکن ا ب ان کے پاس یہاں مزید قیام کے لیے رقم نہیں ہے، ہماری وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل ہے کہ ہماری واپسی  کے لیے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک بھارت سرحد بند ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارت میں پھنسے 46 پاکستانی دو مرحلوں میں واپس وطن پہنچ چکے ہیں، واپس آنے والے ان افراد میں سے 5 میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے اب مزید پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے پالیسی سخت کی جارہی ہے۔

The post لاک ڈاؤن کے باعث 145 پاکستانی بھارت میں پھنس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XR8tuQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...