مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت  پر دباؤ ڈالا جائے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت  پر دباؤ ڈالا جائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیرِخارجہ کھنگ کیوانگ وا کو فون کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا صورتحال اور اس کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون ضروری ہے جب کہ کورونا کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشاورتی سلسلے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر کورین حکومت کے شکرگزار ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت  پر دباؤ ڈالا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویز بھی دی۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت  پر دباؤ ڈالا جائے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UZibJK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...