وزیر مملکت شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دوبارہ مل گیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دوبارہ سونپ دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے سیفران شہریارآفریدی کو ایک مرتبہ پھر نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سابق بیوروکریٹ بابر یعقوب فتح محمد کا رتبہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

The post وزیر مملکت شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دوبارہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y8lHIM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...