ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار

 اسلام آباد: معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

بعدازاں فیصل ایدھی نے نجی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم نے انھیں پہچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات نہیں کی۔

جب سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو ایک صنعتکار نے وزیراعظم سے تعارف کرایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، جس پر وزیراعظم نے ان سے دروازے پر کھڑے کھڑے آدھے منٹ بات کی۔

فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے فلاحی کاموں کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست کی۔

The post ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ys24vN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...