نیب کا آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کا فیصلہ

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے جاری اعلامیے کے مطابق نیب گندم، چینی بحران، قیمتوں میں اضافے اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی ڈکیتی و اسمگلنگ سمیت سبسڈی کی جامع تحقیقات کرے گا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کے خلاف انکوائری، ریور گارڈن ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر کے خلاف انکوائریوں، جبکہ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا

اجلاس میں نجکاری کمیشن افسران،جسٹس ملک قیوم،ڈاکٹر اکرام اللہ،راجہ علی اکبرو دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایت متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے دوسال میں بدعنوان عناصر سے178 ارب روپے برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

The post نیب کا آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3apvGHd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...