عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی پر سامان کا 10 فیصد انعام پائیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور ضبط سامان کا 10 فیصد انعام پائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئےریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کےعزم کاواضح اظہارہے۔عوام کی مشکلات سےفائدہ اٹھانےوالےکسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ایسےعناصرکوآہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا۔

فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔”ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آرڈیننس کےذریعےذخیرہ اندوزی سےنفع کمانےوالوں کوسزادی جائےگی۔ذخیرہ اندوزی پر3سال قیداورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصدجرمانہ اداکرناہوگا۔یہ اقدام کرونا سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

The post عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی پر سامان کا 10 فیصد انعام پائیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zl12SN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...