لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے عالمی برادری کو کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہورہا ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہورہا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔

The post لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے عالمی برادری کو کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہورہا ہوگا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RPtx1d

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...