ایک اور رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار

 کراچی: کورونا نے ایک اور رکن سندھ اسمبلی کو شکار بنالیا ہے اور اب ایم ایم اے کے واحد رکن عبدالرشید میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا وڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد وہ اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔

عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں تاہم بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

The post ایک اور رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S2PKc1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...