وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں اورن لیگ عمران خان اورنیب پربرس رہی ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اور نیب پربرس رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سوچ، ہمت اورجدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، ہرپل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اورنیب پر برس رہی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، نیب بلائے توسماجی فاصلوں کی پرواہ جبکہ دوسری جانب لاپرواہی، ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار اوردوسری طرف اصرارہے۔

The post وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں اورن لیگ عمران خان اورنیب پربرس رہی ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ayDh6n

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...